مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی ذرائع نے خلیج ٹائمز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے شہر شارجہ میں ایک گینگ کے پانچ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جن کا تعلق مبینہ طور پر پاکستان سے بتایا جارہا ہے۔
اطلاعات کے مطابق شارجہ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ پاکستانی گینگ شارجہ کے متعدد علاقوں میں مبینہ طور پر چوریوں اور ڈکیتیوں میں ملوث تھا۔پولیس کے مطابق گرفتاری کے دوران ملزمان نے مزاحمت کی جبکہ ان میں سے ایک کے پاس چاقو بھی تھا۔سی آئی ڈی کے ایک افسر نے بتایا کہ انہیں شہر کے متعدد پولیس اسٹیشنز سے شکایتیں موصول ہورہی تھیں۔انہوں نے بتایا کہ ملزمان دکانوں سے نقدی و دیگر قیمتی اشیاء چوری کرنے میں ملوث رہے ہیں۔تمام ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
آپ کا تبصرہ